ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی، چیئرمین نیب

پیر 6 نومبر 2017 13:58

ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات ارباب عالمگیر خان اور سابق مشیر وزیر اعظم عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے، گوادر میں زمینوں کی مبینہ طور پر ناجائز الاٹمنٹ اور بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر تحقیقات بہت جلد مکمل کی جائیں گی اور ان تحقیقات کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میری اولین ترجیح ملک سے بد عنوانی کاخاتمہ ہے جس کے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔