سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں شہزادوں اور وزرا کی گرفتاریاں

ارشد شریف نے اس سب میں راحیل شریف کا کردار بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 نومبر 2017 11:10

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں شہزادوں اور وزرا کی گرفتاریاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ارشد شریف نے کہا کہ جن جن ممالک کے ساتھ پاکستان کا الائنس ہے ان کو دیکھیں کہ وہاں کیسے احتساب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک چین سمیت اب سعودی عرب میں بھی کرپشن کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہاں بھی کرپشن کے خلاف جو مہم چل رہی تھی، اب اس سے متعلق بھی مطالبہ آئے گا کہ اس پر عملی اقدامات کیے جائیں۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی وی وی آئی پی احتساب ہونا چاہئیے، اور کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وہاں موجود ہیں اور بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ضرب عضب سے ضرب غضب تک کا سفر ہے۔

(جاری ہے)

ضرب عضب کے آغاز میں یہ کہا جاتا تھا کہ دہشتگردوں کا جو گٹھ جوڑ موجود ہے اسے ختم کردیں گے اور ایسا ہی ہوا، راحیل شریف کی محمد بن سلطان کے ساتھ ان کی تصاویر بھی آئیں۔

جب وہ آرمی چیف تھے تب بھی کرپشن کو ختم کرنے کی بات کی جاتی تھی کیونکہ کرپشن کا یہی پیسہ دہشتگردی میں استعمال کیا جاتا تھا ، لیکن یہاں پر اس طرح سے عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ پانامہ کیس میں اور لوگوں کے نام بھی آئے لیکن ڈیڑھ سال میں ہم ایک کیس کا بھی فیصلہ نہیں دے سکے ،دوسری جانب سراج الحق بھی بار بار پٹیشن دائر کر رہے ہیں کہ پانامہ لیکس میں موجود دیگر لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: