ہرنائی، پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی ، شرکا ء کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس کا مطالبہ

اتوار 5 نومبر 2017 21:11

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر ملک بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کے زیراہتمام پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین ، جنرل سیکرٹری ملک شین گل ترین ، سنیئر نائب صدر سلیم آقا، انفارمیشن سیکرٹری شازیب بھٹو ،تحصیل صدر عبدالعزیز عرف باہو ، محمد آمین میانی پیپلز یوتھ کے خدائے داد ترین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے ایسے اقدام سے مہنگائی بڑھے گی انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو عوام کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الفوری کمی کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے ہر پاکستانی کے گھر پر پٹرول بم گرا دیا ہے انہوں نے کہاکہ، پیپلز پارٹی حکمرانوں کی عیاشیوں کابوجھ عوام پر ڈالنے نہیں دے گی نوازحکومت نے پاکستانی عوام کو قرضوں کے دلدل میں دھونس دیاانہوں نے کہاکہ پی پی پی جیالے اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت کی ہر ناروا اقدام کی بھرپور مذمت کرے گی احتجاجی مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف اور بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرہ بازی کی ۔