Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی ، عمران خان تقریر کے دوران بار بار کارکنوں کو ’’چپ رہو عقل کرو‘‘ کی ہدایت دیتے رہے

اتوار 5 نومبر 2017 20:22

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2017ء) گھوٹکی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی ، عمران خان تقریر کے دوران بار بار کارکنوں کو ’’چپ رہو عقل کرو‘‘ کی ہدایت دیتے رہے۔

(جاری ہے)

جلسے میں موجود تحریک انصاف کے کارکن سٹیج کے گرد سیکیورٹی کیلئے لگائی گئی خاردار تاروں کو پھلانگ کر سٹیج کے قریب آگئے جس کے باعث جلسے میں بدنظمی پیدا ہوگئی۔ سٹیج کے قریب نیچے کھڑے کارکن نعرے لگاتے تو عمران خان ’’چپ کرو عقل کرو‘‘ کی سختی سے تلقین کرتے رہے ۔ جبکہ سٹیج پر موجود کھڑے کارکنوں کو عارف علوی مسلسل بٹھانے کی کوشش میں مصروف عمل رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات