نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، میر رحمت صالح بلوچ

ہرمشکل حالات میں پارٹی قائدین وکارکنوں نے عوام کی مال جان کے حفاظت قومی وقار کی تحفظ دینے کیلئے سینہ سپر ہوکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،صوبائی وزیر

اتوار 5 نومبر 2017 18:21

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2017ء) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ورکرباڈی اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر حاجی محمد اکبربلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص صوبائی وزیرصحت میررحمت صالح بلوچ تھے اجلاس میں پارٹی کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کیا ڈسٹرکٹ کونسل ہال کچاکچ بھرا ہواتھا اور قرب جوار ک درختوں کے سائے میں بھی لوگوں کی ہجوم دیکھنے میں آیا۔

پارٹی ورکرباڈی اجلاس میں 19نومبرکو شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے مناسبت سے پارٹی کارکنوں نے تجاویز پیش کئے 19نومبرکے جلسہ عام کوکامیاب بنانے کیلے پارٹی کے مختلف یونٹس میں اجلاس منعقدکرنے جھنڈا بینر وال چاکنگ اور عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھنے پر علاقائی یونٹس کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں ورکرباڈی اجلاس سے صوبائی وزیرصحت میررحمت صالح بلوچ ،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد اسلام بلوچ ،ممبر سنٹرل کمیٹی و بزرگ رہنماء حاجی صالح بلوچ ،چیئرمین یونین کونسل تسپ پھلین بلوچ ،چیئرمین یونین کونسل چتکان فرہاد شعیب بلوچ نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیرصحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے ہرمشکل حالات میں پارٹی قائدین وکارکنوں نے عوام کی مال جان کے حفاظت قومی وقار کی تحفظ دینے کیلے سینہ سپر ہوکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے نیشنل پارٹی قومی جدوجہد کی ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جھد مسلسل کی وجہ سے پارٹی کو ملک بھر سیاسی و جمہوری جماعت کے طورپر جاناجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی غریب لاچار اور بے سہارہ لوگوں کے امیدوں کی آخری کرن ہے۔پارٹی کارکن وقائدین اپنے جماعت کی جدوجہد سے مطمئن اور معاشرہ میں سرخ رو ہیں 19نومبرکوبی ایس او کے سابق چیئرمین سیاسی استاد شہیدڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے حوالہ کارکنوں کی شب و روز جدوجہد قابل ستائش ہے نیشنل پارٹی میں ورکروں کی لاٹ موجود ہے ورکر پارٹی میں ریڈکی ہڈی کی حیثت رکھتے ہیں نیشنل پارٹی کی قیادت پارٹی ورکروں اوراپنے عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے عوام قوت کی سرچشمہ ہے ، ہماری جماعت کو عوام کی حمایت حاصل ہے انہوں نے کہاکہ عوام کی دلچسپیوں اور پارٹی سے محبت نے ثابت کیا ہے کہ 2018کے جنرل الیکشن عوام نے نیشنل پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور نیشنل پارٹی کی کامیابی یقینی بنائے گی۔