قندیل بلوچ قتل کیس:ملزم مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ کا ان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مفتی عبدالقوی چھ روزکےجوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں،مفتی عبدالقوی بےگناہ ہیں،انہیں فوری رہا کیا جائے۔مظاہرین کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 نومبر 2017 17:27

قندیل بلوچ قتل کیس:ملزم مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ کا ان کی رہائی کیلئے ..
ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 نومبر2017ء) : قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے،مظاہرین نے مفتی عبدالقوی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتارمفتی عبدالقوی کے اہلخانہ نے ان کی رہائی کیلئےعبدالقوی کے مدرسہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

شرکاء نے پلے کارڈز او بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مفتی قوی کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مفتی عبدالقوی بےگناہ ہیں۔ انہیں فوری رہا کیا جائے۔ واضح رہے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی نے ضمانت کیلئے درخواست جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل 6 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

ملزم مفتی عبدالقوی چھ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں تاہم اب انہوں نے آزاد فضاء میں سانس لینے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں۔مفتی عبدالقوی کے وکلاء نے جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروادی ہے۔دوسری جانب گزشتہ دو روز قبل مفتی عبدالقوی کو عدالت نے 13 روز جسمانی ریمانڈ میں رہنے کے بعد 6 جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔عدالت نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :