مسئلہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور برطانیہ اس مسئلے کا عینی شاہد ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا کرے ‘ہندوستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں میں ملوث ہے عالمی برادری اس کانوٹس لے‘یوم شہداء جموںپوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے

کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی کا لندن میں گول میز کانفرنس سے خطاب

اتوار 5 نومبر 2017 16:02

بریڈ فورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور برطانیہ اس مسئلے کا عینی شاہد ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا کرے ،ہندوستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں میں ملوث ہے عالمی برادری اس کانوٹس لے،راجوری سمیت دیگر علاقوںمیں گمنام قبروں کا انکشاف ہندوستان کے خلا ف عالمی برادری کی کارروائی کا اہم ثبوت ہے،عالمی برادری گمنام قبروں کے انکشاف پر ہندوستان کے خلا ف سلامتی کونسل میں قراردادپاس کرکے کارروائی عمل میں لائے،6نومبر یوم شہداء جموںپوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوںنے تحریک کشمیربرطانیہ تارتھ زون کے زیراہتمام گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے ایم پی عمران حسین ،فہیم کیانی،پووین یعقوب،امجد علی امجد ،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیریوں کا مطالبہ وہی ہے جس کا وعدہ عالمی برادری نے ان سے کیا تھا کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو فوری بند کرانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرحریت قائدین کی نظر بندی کو فی الفور ختم کرکے انہیں سفری دستاویزات جاری کی جائیں، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں برائے راست رسائی اور غیر جانبدار عالمی میڈیا کو کشمیر میں جانے کی اجاز ت دی جائے تاکہ اصل حقائق کو عالمی برادری کے سامنے میں لانے میں مدد مل سکے، لائن آف کنٹرول پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لیا جائے ۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ اور بریگزٹ جیسے عالمی اقدامات کی طرح کشمیریوں کو بھی ان کے مستقبل کے فیصلے کے لیے حق خود ارادیت دیا جائے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیریوںکو یہ حق نہ دیا گیاتو ایک بڑی جنگ ہوسکتی ہے جس سے پوری دنیا متاثر ہوگی ،ممبر پارلیمنٹ عمران نے کہاکہ برطانیہ کے ایوان میں کشمیریوں کی آوازبلند کرتے رہیںگے،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی کہاکہ کشمیر کی آواز ہر عالمی فورم تک پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے،کشمیر میں جاری انسانی حقو ق خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہی: پوین یعقوب،برید فورڈ میں پاکستان کے کونصلیٹ نے کہاکہ وہ ہر طرح کا تعاون کری گے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریںگے۔