چو ہدری برادران کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت(آج) ہوگی

چو ہدری شجاعت اور پرویز الہی کا نیب لاہور کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ

اتوار 5 نومبر 2017 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) چو ہدری برادران کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت(آج) پیر کو ہوگی،چو ہدری شجاعت اور پرویز الہی نے نیب لاہور کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے چو ہدری برادران کو ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں(آج) 6 نومبرکو طلب کر رکھا ہے ،چو ہدری شجاعت اور چو ہدری پرویزالہی نی(آج)11بجے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ اپنی بے گناہی کے ثبوت نیب کو دیں گے ،چو ہدری برادران کو 12 سال قبل ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا۔