2.428 بلین کرپشن کا الزام: چوہدری برادران کا 6 نومبر کونیب میں پیش ہونےکا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 نومبر 2017 14:03

2.428 بلین کرپشن کا الزام: چوہدری برادران کا 6 نومبر کونیب میں پیش ہونےکا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 نومبر2017ء) : مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چوہدری برادران نے 6 نومبر کونیب میں پیش ہونےکا فیصلہ کرلیا ہے، چوہدری برادران پر 2.428 بلین کرپشن کا الزام ہے، چوہدری برادران کیخلاف پرویزمشرف دورسے پہلے کے کیسزہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری برادران کے 2000ء میں کرپشن کیسز میں سمن جاری ہوئے لیکن مشرف سے این آراو کے تحت معاملات طے ہوگئے۔

جس کے ساتھ ہی چوہدری برادران کی فائل دب گئی۔

(جاری ہے)

چوہدری برادران کرپشن کیس 179میگاکرپشن کیسزکی فہرست میں شامل ہے۔ چوہدری برادران پر 2.428 بلین کرپشن کا کیس ہے۔ نیب نے چوہدری برادران کی دوبارہ فائل اوپن کرکے چھ نومبر کوطلب کر لیا ہے۔ واضح رہے چوہدری شجاعت نے این آراوکوتردید کی تھی کہ ہم کسی بھی این آراوکا حصہ نہیں ہیں۔ چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ ہمارادامن صاف ہے،جو پوچھا جائے گا اُس کا جواب دیں گے۔ نیب سےمکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنےدورحکومت میں کوئی کرپشن نہیں کی۔