ملاوٹ شدہ پٹرول سے گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے، ہنڈاکمپنی کا اوگراکو خط

متعلقہ محکمے کو شفاف تحقیقات کی ہدایت کر دی ہیں، اگر پٹرول میں ملاوٹ ثابت ہوئی تو متعلقہ کمپنی پر بھاری جرمانہ یا لائسنس منسوخ ہو سکتا ہے، ترجمان اوگرا

ہفتہ 4 نومبر 2017 22:04

ملاوٹ شدہ پٹرول سے گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے، ہنڈاکمپنی کا اوگراکو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء) ہنڈا کار کمپنی نے اوگرا کو شکایتی خط لکھا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملاوٹ شدہ پٹرول سے گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ تین مارکیٹنگ کمپنیوں کے پٹرول کی جانچ کی گئی ہے جس میں ملاوٹ ثابت ہوئی ہے۔ غیر معیاری پٹرول کے باعث گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے ہیں۔ترجمان اوگرا کے مطابق متعلقہ محکمے کو شفاف تحقیقات کی ہدایت کر دی ہیں۔ اگر پٹرول میں ملاوٹ ثابت ہوئی تو متعلقہ کمپنی پر بھاری جرمانہ یا لائسنس منسوخ ہو سکتا ہے۔