بائیو میٹرک اور دو ہزار ریال پالیسی اللہ کے مہمانون کے خلاف سازش اور ظلم ہے،عبدالولی خان شاکر

ہفتہ 4 نومبر 2017 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے کہا کہ بائیو میٹرک اور دو ہزار ریال پالیسی اللہ کے مہمانوں کے خلاف ساز ش اور ظلم ہے۔پریشان حال عمرہ زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے حکومت اپنا مثبت کردار ادا کرے۔اللہ کے مہمانوں کو آسانیاں دینے کے بجائے مشکلات پیداکرنا دانشمندی نہیں ۔

حکومت حج وعمرہ سستا وآسان بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو۔حکومت پاکستان سعودی حکومت سے اس حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے مسئلے کو فوری حل کریں تاکہ عمرہ زائرین کیلئے آسانی میسرہو۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ٹریول ایجنٹس کے ایک وفد سے گفتگو میں کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ سعودی حکومت کے فیصلے سے عمرہ زائرین اور کارباری حضرات کے لیے نئی مشکلات کا پہاڑ کھڑا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد بے روز گار ہوجائیں گے ۔ہزاروں افراد ٹکٹ کی معیاد ختم ہونے کے ڈر سے پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک اور دو ہزار ریال کے فیصلوں سے عمرہ انڈسٹری کو بے پناہ نقصان پہنچا رہا ہے ۔لوگ سٹرکوں پر سراپا احتجاج ہیں ۔بائیومیٹرک کی شرط اور دو ہزار ریال پالیسی در حقیقت پاکستانیوںکو ذلیل و خوار اور لوٹنے کیلئے بنوائی گئی ہے ۔

جس پر ہمارے حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہییں ۔ اس فیصلے میں صرف پاکستانیوں کو ٹارگٹ کرنا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمرہ زائرین اور ٹریول ایجنٹس کی پریشانیوں کے پیش نظر فی الفور عملی اقدامات اُٹھائے جائیں اور ان فیصلوں کی واپسی کیلئے سعودی حکومت سے احتجاج کیا جائے تاکہ عمرہ انڈسٹری کو بچایا جا سکے۔ عمرہ زائرین کے جاری احتجاج سے ملک میں افراتفری پھیلے گی جس سے ملکی وقار مجروح ہو گاالہذا حکومت اپنا مثبت کردار کرے۔

متعلقہ عنوان :