کویت، اقامہ کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری ہونا ضروری

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 4 نومبر 2017 14:11

کویت، اقامہ کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری ہونا ضروری
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر2017ء)  مقامی زرائع کے مطابق کویت میں بعض مخصوص پیشوں سے وابستہ غیر ملکیوں کو اقاموں کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری منسلک کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر سماجی امور ہند الصبیح نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی متعلقہ ادارے اس تجویز پر غور کر رہے ہیں کہ بعض پیشوں کے اقامے کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری منسلک کرنے کی شرط عائد کی جائے گی۔ بعض غیر ضروری پیشوں سے وابستہ غیرملکیوں کے اقاموں کی تجدید نہیں ہوگی۔ کویت کی لیبر مارکیٹ کی ازسر نو تنظیم کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان بہت جلد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :