اسامہ بن لادن موسیقی کے بھی دلدادہ نکلے، بی بی شیرین پسندیدہ گانا تھا

ہفتہ 4 نومبر 2017 13:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن موسیقی کے بھی دلدادہ نکلے،بی بی شیرین پسندیدہ گانا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسامہ بن لادن انتہائی مطلوب ہونے اور روپوشی کی زندگی گزارنے کے باوجود موسیقی کے بھی دلدادہ تھے۔ ان کے کمپیوٹر سے حاصل کردہ مواد میں موسیقی کی کئی ویڈیوز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسامہ بن لادن کا پسندیدہ ترین گانا بی بی شیرین تھا جس کے 8 مختلف ورژنز ان کے کمپیوٹر میں موجود تھے۔ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں، اڈیکاں وچ رت لنگ گئی اور کتھے عشق دا روگ بھی پائی گئیں۔ بالی وڈ گانے ایک ملاقات، ضروری تھا اور آ اب لوٹ چلیں بھی اسامہ کو پسند تھے۔ مشہور زمانہ پشتو گانا کراچی تے روانے گے اور پیخاورخو پیخاور ،، بھی ہارڈ ڈسک میں پائے گئے۔ اسامہ کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں رقص کے لیے گائے جانے والے پشتو گانے بھی موجود تھے۔