سعودی عرب ۔ پانی، بجلی ، انٹرنیٹ، فون کے بلوں پربھی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ جنوری سے ہو گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 4 نومبر 2017 13:07

سعودی عرب ۔ پانی، بجلی ، انٹرنیٹ، فون  کے بلوں پربھی  5 فیصد ویلیو ایڈڈ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق پانی، بجلی ، انٹرنیٹ اورفون کے بلوں پر بھی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس مقرر کردیا گیا جس کا نفاذ 5 جنوری سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس انٹرنیٹ، پری پیڈ ،پوسٹ پیڈ کارڈز، بجلی اور پانی کے بل اور پرانی کاروں کے کاروبار پر وصول کیا جائیگا۔ پری پیڈ کارڈز اور پوسٹ پیڈ کارڈ پر 5 فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیکس کی وصولی ریچارج کرانے پر ہوگی۔ اس کے علاوہ پلاٹس کے لین دین اور آن لائن کاروبار پر بھی ٹیکس لیا جائیگا۔اصلاح و مرمت کی خدمات، ریکروٹنگ ایجنسی کی خدمات، مشاورتی خدمات،انجینیئرزکی خدمات پر بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس ٹیکس سے مکانات کے کرایوں کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زکوة و آمدنی کے ترجمان یحییٰ محمد عشتیل نے مقامی میڈیا اردو اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس بالواسطہ ٹیکس ہے۔

اشیاء اور خدمات پر لگایا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں یہ ٹیکس 2018ءکے شروع ہوتے ہی نافذ ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اگر کسی تاجر نے کوئی سامان درآمد کیا اور اس پر اس نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کردیا اور پھر مذکورہ سامان وہ واپس بھجوا رہا ہو تو ایسی صورت میں اسے ادا شدہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس کردیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون مملکت سے آن لائن سامان خریدنے پر بھی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

مثال کے طور پر اگر کوئی گاڑیوں کے فاضل پرزے آن لائن خریدے گا تو اس سے یہ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل کے پوسٹ پیڈ بل پر5 فیصد ٹیکس بل کیساتھ لیا جائیگا۔ بجلی اور پانی کے بل میں بھی یہ ٹیکس شامل ہو گا۔محکمہ زکوة کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں ، الیکٹرانک آلات اور گھریلو سامان کی اصلاح ومرمت پر بھی ٹیکس ہوگا۔