اسامہ بن لادن کس پاکستانی گلوکار کے فین نکلے، ایبٹ ٓباد ٓپریشن کے دوران ملنے والے دستاویزات میں انکشاف

ہفتہ 4 نومبر 2017 01:12

اسامہ بن لادن کس پاکستانی گلوکار کے فین نکلے، ایبٹ ٓباد ٓپریشن کے دوران ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر2017ء) اسامہ بن لادن انتہائی مطلوب ہونے اور روپوشی کی زندگی گزارنے کے باوجود موسیقی کے بھی دلدادہ تھے۔ ان کے کمپیوٹر سے حاصل کردہ مواد میں موسیقی کی کئی ویڈیوز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کو انتہائی مطلوب شخصیت اسامہ بن لادن کا پسندیدہ گانا بی بی شیرین تھا جس کے 8 مختلف ورژنز ان کے کمپیوٹر میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسامہ بن لادن نصرت فتح علی خان کی قوالیاں، اڈیکاں وچ رت لنگ گئی اور کتھے عشق دا روگ بھی پائی گئیں۔ بالی وڈ گانے ایک ملاقات، ضروری تھا اور آ اب لوٹ چلیں بھی اسامہ کو پسند تھے۔ مشہور زمانہ پشتو گانا کراچی تے روانے گے اور پیخاورخو پیخاور ،،، بھی ہارڈ ڈسک میں پائے گئے۔ اسامہ کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں رقص کے لیے گائے جانے والے پشتو گانے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :