سٹیل مل کے ورکر حقوق کے حصول کیلئے بذریعہ ٹرین مارچ آج راولپنڈی پہنچیں گے کارکنان تحریک استقبال کرینگے ،غلام علی خان

عوامی تحریک نے عوام کے بنیادی حقوق کیلئے دھرنا دیا،جانی اور مالی قربانیاں دیں،ایم ڈبلیو ایم کے ناصر شیرازی کے اغوا کی مذمت ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری بازیابی کا مطالبہ

جمعہ 3 نومبر 2017 22:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ کراچی سے سٹیل مل کے ورکر اپنے حقوق کے حصول کے لئے بذریعہ ٹرین مارچ آج بروز ہفتہ شام 7بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر پہنچیں گے،پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان استقبال کریں گے،ٹر ین مارچ کا مقصدپاکستان سٹیل مل کی بحالی، سٹیل مل کے ملازمین کے حقوق کی ،ملازمین کے واجبات کی یکمشت ادائیگی،تنخواہوں میں اضافہ،طبی سہولیات کی مکمل فراہمی،پاکستان سٹیل مل کی بندش کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب،اور تنخواہوں کی ماہانی ادائیگی جیسے مطالبات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز راولپنڈی کے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عوامی تحریک نے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے دھرنا دیا،جانی اور مالی قربانیاں دیں،میڈیا کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوامی تحریک مزدوروں ،فیکٹری ورکرز،کسانوں اور غیب عوام کی کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، عوامی تحریک نے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے دھرنا دیا،جانی اور مالی قربانیاں دیں،اس موقع پر غلام علی خان نے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سکرٹری جنرل ناصر شیرازی کے اغوا کی مزمت کرتے ہوئے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ رانا ثنا ء اللہ کے خلاف مقدمہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،غنڈہ گردی اور بدمعاشی عام ہے،پولیس ن لیگ کی خدمت گار بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :