ہر پارٹی جب مشکل میں پڑتی ہے تو پیپلز پارٹی کی طرف رخ ضرور کرتی ہے، نواز شریف کو مشکل وقت میں آصف زرداری یاد آ جاتے ہیں،وہ ہمارے خلاف کالا کوٹ پہن کر کیوں گئے تھے، انہوں نے کس کوخوش کیا تھا

پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 نومبر 2017 21:28

ہر پارٹی جب مشکل میں پڑتی ہے تو پیپلز پارٹی کی طرف رخ ضرور کرتی ہے، نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہر پارٹی جب مشکل میں پڑتی ہے تو پیپلز پارٹی کی طرف رخ ضرور کرتی ہے، نواز شریف کو مشکل وقت میں آصف علی زرداری یاد آ جاتے ہیں،وہ ہمارے خلاف کالا کوٹ پہن کر کیوں گئے تھے، انہوں نے کس کوخوش کیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہم آج جن حالات کا سامنا کر رہے ہیں اس میں ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،مل بیٹھ کر چیزوں کا حل نکالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشرف کے ساتھ کبھی این آر او نہیں کیا تھا، ہر پارٹی جب مشکل میں پڑتی ہے تو پیپلز پارٹی کی طرف رخ ضرور کرتی ہے، سیاست میں بیان بازی ہوتی ہے،نواز شریف ہمارے خلاف کالا کوٹ پہن کر کیوں گئے، انہوں نے کس کو خوش کیا تھا، آصف علی زرداری سیاسی حالات اور قوم کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے بیان دیتے ہیں، میاں صاحب کو مشکل وقت میں آصف علی زرداری یاد آ جاتے ہیں۔