نواب شاہ : ڈاکٹروں کی غفلت پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال میں مریضہ نے بیت الخلاء میں بچے کو جنم دیدیا

نومولود بیت الخلا کے ڈبلیو سی میں گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا،عملے نے ڈبلیو سی توڑ کر بچے کی نعش نکالی

جمعہ 3 نومبر 2017 21:02

․نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2017ء) پیپلز میڈیکل کالج اسپتال کے شعبہ گائنی میں داخل مریضہ نے اسپتال کے بیت الخلا میں بچے کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

نواب شاہ کے پیپلزمیڈیکل کالج و اسپتال کے شعبہ گائنی میں سانگھڑ کی مریضہ آسیہ مسیح نے اسپتال کے باتھ روم میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ تاہم نومولود بیت الخلا کے ڈبلیو سی میں گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہی یہ واقعہ رونما ہوا جب کہ بچے کی لاش بھی 4 گھنٹے تک ڈبلیو سی میں پھنسی رہی جس کے بعد اسپتال کے عملے نے ڈبلیو سی توڑ کر بچے کی نعش نکالی۔۔

متعلقہ عنوان :