لسبیلہ میں کے الیکٹرک کی سمارٹ کرپشن جاری،نئے ڈیجیٹل میٹرز سے گھریلو صارفین کا بل 5سے 10ہزار آنے لگ گیا

عو ام کا حکومت سے کے الیکٹرک کی ظلم وزیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 3 نومبر 2017 20:11

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) لسبیلہ میں کے الیکٹرک کی سمارٹ کرپشن جاری،نئے ڈیجیٹل میٹرز کی میراتھن ریس نے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں،گھریلو صارفین کا بل 5سے 10ہزار آنے لگ گیا ،عام ملازم پیشہ اور مزدور طبقہ بل اداکرنے کیلئے پریشان،عوام کا حکومت سے کے الیکٹرک کی ظلم وزیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے واحد ضلع لسبیلہ کو بجلی فراہم کرنے والی کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل،صنعتی شہر حب،تاریخی شہر کے صارفین سے سمارٹ کرپشن کا سلسلہ شروع کردیاہے ان علاقوں میں کے الیکٹرک نے نئے ڈیجیٹل میٹرز لگانے شروع کردیئے ہیں جن کی اسپیڈ عام میٹرز سے کہیں زیادہ ہے نئے ڈیجیٹل میٹرز کی میراتھن ریس نے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں رواں ماہ میں عام گھریلو صارفین کو پانچ سے د س ہزار روپے کا بل تھمادیاگیا گھریلو صارفین بھاری برقم بل دیکھ کرہکابکارہ گئے جبکہ نئے میٹرز کی قیمت جو کہ 2444روپے صارفین سے یکمشت وصول کئے جارہے ہیں عام ملازم پیشہ اور مزدور طبقہ بل ادا کرنے کیلئے پریشان ہیںعام ملازم پیشہ اور مزدور طبقے کے لوگوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک کی ظلم وزیادتیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اگر گھریلو صارفین کا بل پانچ سے دس ہزار روپے تک کا آتارہاتو وہ اپنی باقی روزمرہ کی ضرورتیں کس طرح پوری کریں گے اگر اسی طرح ہم ہزاروں روپے کا بل ادا کرتے رہے تو پھر کھائیں گے کیا انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک نے عام صارفین کا جینا محال کررکھاہے صارفین کی شکایات سننے والا کوئی نہیں کے الیکٹرک غنڈہ گردی کے ذریعے صارفین سے زبردستی بل وصول کررہی ہے اور کے الیکٹرک کو حکومت لگام دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے جبکہ لسبیلہ کے عوامی نمائندے کے الیکٹرک کی ظلم وزیادتیوں پرآواز تک بلند نہیں کررہے جو انتہائی افسوسناک امرہے اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے نئے ڈیجیٹل میٹرز لگائے جانے پر یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ ڈیجیٹل میٹرز سم کے ذریعے ہیڈکوارٹر سے کنٹرول کئے جاتے ہیں اور موبائل فون ،ریموٹ کنٹرول کے ذریعے یونٹس کو بڑھا دیاجاتاہے کے الیکٹرک کی سمارٹ کرپشن اگر اسی طرح جاری رہی تو عام گھریلو صارفین بل ادا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے اور یوں محسوس ہوتاہے کہ حکومت گھریلو صارفین کے بل پر بھی سبسڈی دیکر ہی کے الیکٹرک کو روک سکے گی لسبیلہ (بلوچستان ) کے غریب صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کراچی الیکٹرک کے ظلم وزیادتیوں ،اووربلنگ،ناجائزوغیرقانونی بقاجات عام صارفین پر لگائے جانے کا سختی سے نوٹس لیکرکے الیکٹرک کو حکومتی تحویل میں لیاجائے تاکہ کے الیکٹرک کے لوٹ مارسے صارفین کو نجات مل سکے

متعلقہ عنوان :