میر احمد یار خان پریس کلب قلات غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا

جمعہ 3 نومبر 2017 20:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء)خان میر احمد یار خان پریس کلب قلات کا ایک اہم اجلاس پریس کلب قلات میں منعقد ہوا اجلاس کی صدرات پریس کلب قلات کے صدر در محمد مینگل نے کیا اجلاس میں پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بعض کالعدم تنظیموں کی جانب سے میڈیا ہائوسز صحافیو ں اور اخباری ورکروں کو دھمکیوں کے بعد قلات کے تمام صحافی اپنے صحافتی سرگرمیوں کو معطل کرینگے اور پریس کلب کو غیر معینہ مدت کے لیئے بند کر نے کا علان کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ قلات کے صحافی سوشل میڈیا پر چلنے والے کسی بھی خبر کا ذمہ دار نہیں ہو نگے ۔