شیخوپورہ ،فیروزوالہ روڈ پر انوکھے پٹرول پمپ کاانکشاف

سینکڑوںگھروں کے درمیان واقع دکان میں ایک ہزار لیٹر کی پانی کی ٹینکی میں پیٹرول ڈال کر کاروبار کیا جارہا ہے،پولیس نے قبضے میں لیا

جمعہ 3 نومبر 2017 19:28

شیخوپورہ ،فیروزوالہ روڈ پر انوکھے پٹرول پمپ کاانکشاف
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) شیخوپورہ ،فیروزوالہ روڈ پر انوکھے پٹرول پمپ کاانکشاف ہوا ہے،سینکڑوںگھروں کے درمیان ایک ہزار لیٹر کی پانی کی ٹینکی میں پیٹرول ڈال کر کاروبار کیا جارہا ہے،اہل علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ فیروزوالہ میں بااثر شخص ایک پیٹرولیم مصنوعات کا کاروبار کرنے والی نامور نجی کمپنی کے نام پر غیر قانونی منی پٹرول پمپ چلا رہا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ رہائشی آبادی میں واقع ایک دکان میں ایک ہزار لیٹر کی پانی کی ٹینکی میں پیٹرول ڈال کر پائپوںں کے ذریعے اس کی فروخت جاری تھی۔اہل علاقہ کی درخواستوں کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر گزشتہ روز شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے منی پٹرول پمپ کو قبضہ میں لے لیا جبکہ اس کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔