پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال کے شعبہ گائنی میں داخل مریضہ نے ہسپتال کے بیت الخلا میں بچے کو جنم دیا

جمعہ 3 نومبر 2017 16:44

پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال کے شعبہ گائنی میں داخل مریضہ نے ہسپتال کے ..
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال کے شعبہ گائنی میں داخل مریضہ نے ةسپتال کے بیت الخلا میں بچے کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نواب شاہ کے پیپلزمیڈیکل کالج و ہسپتال کے شعبہ گائنی میں سانگھڑ کی مریضہ آسیہ مسیح نے ہسپتال کے باتھ روم میں ہی بچے کو جنم دے دیا تاہم نومولود بیت الخلا کے ڈبلیو سی میں گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ورثا ء نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہی یہ واقعہ رونما ہوا جبکہ بچے کی لاش بھی 4 گھنٹے تک ڈبلیو سی میں پھنسی رہی جس کے بعد اسپتال کے عملے نے ڈبلیو سی توڑ کر بچے کی نعش نکالی۔