چینی ٹیلی ویژن کے سابق میزبان کو شراب کے نشے میں دھت گاڑی چلانے میں قید و جرمانے کی سزائیں

جمعہ 3 نومبر 2017 16:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) بیجنگ کی ایک عدالت نےجمعہ کو شراب کے نشے میں دھت گاڑی چلانے پر چینی ٹی وی کے سابق میزبان لانگ یونگ چن کو تین ماہ قید کی سزا حکم سنایا ہے ، لانگ چائو یانگ ڈسٹرکٹ کی ویسٹ ڈاونگ سٹریٹ پر 5اکتوبر کو اپنی سو چلاتے ہوئے رات کو دیر گئے معاملے میں ملوث پایا گیا ، اس کے خون میں الکوہل کی شرح 207.

(جاری ہے)

9ملی گرام 100/ملی لیٹر پائی گئی جو کہ چانگ یانگ ڈسٹرکٹ پیپلز کورٹ کے مطابق انتہائی زیادہ تھی ،عدالت نے اس کو تین ماہ قید اور4000یوآن (600امریکی ڈالر ) جرمانے کی سزا کا حکم سنا یا ہے، اس کے پبلک پروفائل کے مطابق لانگ چین کے سرکاری نشریاتی ادارہ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی ) پر شام کی خبروں کا سابق میزبان تھا، اس نے 2015ء میں سی سی ٹی وی کو چھوڑ دیا ۔

متعلقہ عنوان :