سعودی عرب ، سڑکوں پر حدرفتارمیں اضافہ کر دیاگیا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 3 نومبر 2017 15:28

سعودی عرب ، سڑکوں پر حدرفتارمیں اضافہ کر دیاگیا ہے
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3نومبر2017ء) مقامی ذرائع عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے جنرل ڈرایکٹر کا کہنا ہے کہ سعودی اندورنی وزارت کے احکامات کے پیش نظر ساحر کیمرہ سسٹمز میں سڑکوں کی حد رفتار معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان طارق ال ربیان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی حالت اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ریاض کی اکثر سڑکوں پر حد رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جا رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بات مین روڈز کی ہے تو وہاں حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہی رہے گی ۔

الریبان نے وضاحت کی مین روڈز پر حد رفتار بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھی گئی ہے۔ تاہم ساحر کمرے صرف اس وقت حد رفتار خلاف ورزی ریکارڈ کریں گے اگر گاڑی 132 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تیز چل رہی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :