اسد انتظامیہ کی طرف سے ہلاک کیے جانے والے صحافیوں کی تعداد 634 تک پہنچ گئی

جمعہ 3 نومبر 2017 15:08

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے لیکر ابتک اسد انتظامیہ کی طرف سے ہلاک کیے جانے والے صحافیوں کی تعداد 634 تک پہنچ گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی انسانی حقوق کے ادارے کی طرف سے صحافیوں کے خلاف جرائم کے یوم کی مناسبت سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسد انتظامیہ نے جان بوجھ کر صحافیوں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے ۔

ان کی حقوق کی سنگین پامالیاں ہوئی ہیں، انھیں ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے اور انھیں اذیتیں پہنچائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسد انتظامیہ کے علاوہ داعش اور دیگر گروپوں نے بھی صحافیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا ہے ۔اسد انتظامیہ نے 526 ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو ہلاک کیا ہے، داعش نے 46 ،روس نے ،16 پی کے کے اور پی وائے ڈی نے 3 جبکہ حاریر شام گروپ نے 6 صحافیوں کو بے دردی سیقتل کیا ہے ۔مخالفین اور اسد قوتوں کے درمیا ن جھڑپوں میں 21 صحافی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 16 صحافیوں کو نا معلوم گروپوں نے ہلاک کیا ہے ۔اسوقت 408 شامی شہری لاپتہ ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کو صحافیوں کے خلاف جرائم کے خلاف جدوجہد کرنے کی دعوت دیتے ہیں ۔عالمی برادری کو صحافیوں کے تحفظ کے لیے مزید کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :