ترکی میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں6 ترک فوجی جاں بحق ،

جھڑپ میں 5دہشتگرد بھی مارے گئے

جمعہ 3 نومبر 2017 15:08

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) ترکی میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 6فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ جھڑپ کے دوران 5دہشتگرد بھی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ضلع حقاری کے قصبے شمدینلی میں حفاظتی دستوں اور علیحدگی پسند تنظیم پی کیکے کے درمیان جھڑپ میں 6 ترک فوجیوں سمیت دو پہرے دار جاں بحق ہو گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق ، یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب عراقی سرحد سے بعض دہشتگرد ترکی میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اس جھڑپ میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے جبکہ علاقے میں آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :