یمن،امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کی2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد تنظیم کے کارکنان کو ایک گاڑی میں سفر کرتے وقت نشانہ بنایا گیا،حکام

جمعہ 3 نومبر 2017 15:08

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) یمن میں ا مریکی ڈرون طیارے کے حملے میں القاعدہ کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی شہر ماریب میں امریکہ سے تعلق ہونے کا دعوی کردہ ڈرون طیارے کے حملے میں القاعدہ کے دو کارکنان مارے گئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق دہشت گرد تنظیم کے کارکنان کے سوار ہونے والی ایک گاڑی کو سفر کرتے وقت نشانہ بنایا گیا۔امریکہ یا پھر یمنی حکام نے اس حملے کے حوالے سے تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔واضح رہے کہ حالیہ ایام میں یمن کے شیبوا، ابیناور بیدا شہروں میں ڈھیرے جمانے والی القاعدہ کے اہداف پر امریکہ فضائی حملے کرتا چلا آیا ہے۔