عمان ، بس حادثے میں 3 افراد جاں بحق ، 9 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 3 نومبر 2017 12:18

عمان ، بس حادثے میں 3 افراد جاں بحق ، 9 زخمی
مسقط (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3نومبر2017ء) عمان پولیس کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ کے مطابق عمان میں آدم کے قریب بس حادثے کا شکار ہو گئی جسکی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور 9 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جب بس دوسری گاڑی سے ٹکرائی تو اس میں 40 لوگ سوار تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس پر ابوظہبی کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور اس میں کل 40 لوگ سوار تھے جن میں سے 39 یمن کے شہری تھے اور ایک پاکستانی تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فورا ٹمیوں کو جائے حادثہ پر بیجھا گیااور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :