نوابشاہ میں خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا ،بچہ کموڈ میں پھنس کر جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 3 نومبر 2017 11:59

نوابشاہ میں خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا ،بچہ کموڈ میں پھنس ..
نوابشاہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 03نومبر 2017ء): نوابشاہ کے پیپلز میڈیکل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا ،نومود کمووڈ میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے پیپلز میڈیکل ہسپتال کے ڈاکٹرو ں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وضع حمل کے قریب خاتون کو واش روم جانے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

واش روم جاتے ہی خاتون کی حالت غیر ہو گئی اور اس نے واش روم ہی میں بچے کو جنم دے دیا ۔

عورت کی چیخ و پکار پر واش روم کا دروازہ توڑ کر اسے باہر نکالا گیا لیکن تب تک وہ بچے کو جنم دے چکی تھی ۔بچہ کمووڈ میں پھنس چکا تھا ۔عملے کی ہزار کاوشوں کے بعد بھی بچے کو واش روم سے نکالا نہیں جا سکا اور بچے کا سر کمووڈ میں پھنس جانے کے باعث بچہ وہیں انتقال کر گیا۔