پریس کلب نوشکی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیاگیا

جمعرات 2 نومبر 2017 19:30

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء)نوشکی پریس کلب کے اعلامیہ کے مطابق میڈیا سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور مختلف اضلاع میں پریس کلبوں کے بندش اور صحافیوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر پریس کلب نوشکی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیاگیاہے۔