قلات میں بجلی کی سولہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ ،عوام کی مشکلات میں اضافہ

جمعرات 2 نومبر 2017 18:41

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) قلات میں بجلی کی سولہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے بجلی کی آنکھ مچولی اور ٹرپنگ کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی مشنری جلنے اور خراب ہو نے لگی ہیں کیسکو کی نااہلی کی وجہ سے قلات کے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں قلات میں کیسکو کی جانب سے چوبیس گھنٹوں میں صرف نو گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہیں مگر بجلی جب فراہم کی جاتی ہیں توبجلی کی وولٹیج اتنی کم ہو تی ہے کہ یہ کسی بھی کام کا نہیں رہتا اور اس کے ساتھ ساتھ ہر پندرہ سے بیس منٹ میں ٹرپ کر جاتی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کے قیمتی اشیاء بہت تیز سے جلنے اور خراب ہو نے لگی ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے کیسکو قلات کی نااہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ کیسکو حکام قلات کے صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں انہوں نے کہا ہیکہ نا اہل اہلکاروں کی مس مینجمنٹ کی وجہ سے اور بجلی کی غلط تقسیم کی وجہ سے بجلی بار بار ٹرپ کر جاتی ہیں اور وولٹیج میں کمی کا سامنابھی ہو تا ہیں انہوں نے کہا کہ فیڈروں پرضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنے اور زرعی ٹیوب ویلوں کو سٹی فیڈروں سے بجلی فراہم کرنے سے بجلی کی فراہمی میں تسلسل نہیں ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وولٹیج میں کمی بیشی اور ٹرپنگ کا مسئلہ پیدا ہو جاتی ہیں انہوں نے کیسکو کے آعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ کہ قلات میں بجلی کی کمی بیشی اور ٹرپنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر وہ سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہو نگے جسکی تمام تر زمہ داری کیسکو قلات پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :