منہالہ نتھوکی گائوں کے رہائشیوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 2 نومبر 2017 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء) منہالہ نتھوکی گائوں کے رہائشیو ں نے گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ‘ ایس این جی پی ایل حکام نے 9 روز میں گیس کی فراہمی بحال کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

منہالہ نتھوکی گائوں کے رہائشیوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ریجن گرومانگٹ روڈ پر احتجاج ریکارڈ کرایا احتجاج میں مردوخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاج کے دوران خواتین نے ایس این جی پی ایل کے مرکزی داخلی راستے کو توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز اور پولیس نے خواتین کی کاوش کو ناکام بنا دیاخواتین نے کمپنی کے کسٹمر سروسز سنٹر کے داخلی راستے پر بھی دھرنا دیئے رکھا جس کی وجہ سے عام صارفین بھی دفتر میں داخل نہ ہو سکے مظاہرین نے بتایا کہ ان کے علاقے میں چار سال سے گیس کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے لیکن سوئی ناردرن گیس حکام کی جانب سے مسئلے کا حل نہیں نکالا گیاسوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد گرومانگٹ روڈ کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاسوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سامنے ہونے والے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔