عمان میں 12 ایشیائی باشندے گرفتار اور 5 کشتیاں ضبط

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 2 نومبر 2017 16:13

عمان میں 12 ایشیائی باشندے گرفتار اور 5 کشتیاں ضبط
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2017ء) عمان میں ساحلی گارڈز نے کھوریہ موریہ جزیرے کے قریب سے 12 ایشیائی شہریوں کو ساحلی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا اور 5 کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ عمان وزارت داخلہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ بھی 24 ایشیائی باشندوں کو عمان کے ساحلی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

عمان کی زراعت اور مچھلیوں کے معاملات کی وزارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں 2016 سے یہ مسئلہ در پیش ہے کہ ایشیائی شہریوں کی بڑی تعداد ہر دوسرے دن ساحلی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار ہو رہی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ انھوں نے ساحل پر مامور گارڈز کو مزید چوکنا کر دیا ہے کہ جو بھی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جائے اسے فورا گرفتار کیا جائے اور کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :