ساہیوال انسداد دہشت گردی 6پولیس افسروں ، واپڈا کے 3ایس ڈی او اور ایک میڈیکل افسر سمیت 18سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

جمعرات 2 نومبر 2017 15:55

ساہیوال انسداد دہشت گردی 6پولیس افسروں ، واپڈا کے 3ایس ڈی او اور ایک ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے پولیس کانسٹیبل کے مقدمہ قتل میں عدالتی احکامات کی پرواہ نہ کرنے پر 6پولیس افسروں ، واپڈا کے 3ایس ڈی او اور ایک میڈیکل افسر سمیت 18سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیکر ورنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کر دیے ہیں اور ان افسروں اور اہلکاروں کو گرفتار کرکے 4نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

جن میں پولیس کے 4انسپکٹروں میں محمد اسلام، اقبال غوری ، امانت علی، مشتاق احمد ، سب انسپکٹر ظہور احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکرام علی 2ہیڈ کانسٹیبل محمد سرور ، محمد امین ، پانچ پولیس کانسٹیبل مشتاق احمد ، محمد طفیل ، عامر ایوب، محمد عباس اور ثناء اللہ واپڈا کے 3ایس ڈی او لیاقت علی ، راشد سومرواور مدثرعمران ، اسسٹنٹ لائن مین عارف مسیح شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 18جولائی 2013کو دیپالپور کی بستی میں جب واپڈا کی ایک ٹیم میٹر اتارنے گئی تو اس ٹیم کے ندیم وغیرہ 47مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا جس پر پولیس صدر دیپالپور کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی یرغمالی ٹیم کو بازیاب کراتے ہوئے ملزموں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا اور 6پولیس اہلکار اور واپڈا کی ٹیم زخمی ہو گئی جس کے بعد پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے 47ملزموں کے خلاف 365-149-148-353-324-302ت پ اور 7انسدا د دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے 22ملزموں کو گرفتار کرلیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :