فریال تالپور نے عضلاتی مرض میں مبتلا بچی افشین کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

جمعرات 2 نومبر 2017 15:01

فریال تالپور نے عضلاتی مرض میں مبتلا بچی افشین کیلئے مالی امداد کا ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2نومبر2017ء) : پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء اور سابق صدر مملکت آصف زرادری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے گردن کےعضلاتی مرض میں مبتلا بچی کے علاج معالجے کیلئے مالی مدد فراہم کرنے کااعلان کردیا ہے،بچی افشیں کی گردن عضلاتی مرض کے باعث 180کے زاویے تک ایک طرف جھک جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے مٹھی میں افشین نامی بچی شدید عضلاتی مرض میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

بچی کی گردن عضلاتی مرض کی وجہ سے 180کے زاویے پر جھک جاتی تھی۔ غربت کے باعث ماں باپ متاثرہ بچی کا علاج نہیں کروا سکتے۔ میڈیا پر افشین کی خبر آنے کے بعد سیاستدانوں نے بھی اس پر توجہ دی اور اب پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء فریال تالپور نے افشین کے علاج کا خرچ اُٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ جب تک افیشن کراچی میں ہے ہم اس کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کریں گے اور ان کی ہر طرح کی مالی مدد بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :