قندیل بلوچ قتل کیس ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے مفتی قوی کو لینے سے انکار کردیا

جیل میں ہائی پروفائل ملزمان موجود ہیں ،ْجس کی وجہ سے مفتی قوی کو اسی جیل میں رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے ،ْجیل انتظامیہ

جمعرات 2 نومبر 2017 15:04

قندیل بلوچ قتل کیس ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے مفتی قوی کو لینے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے مفتی قوی کو لینے سے انکار کردیا۔ پیشی پر عدالت نے مفتی قوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا تھا۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں قندیل کا بھائی وسیم جس نے قندیل کا گلہ دبایا تھا اس کے ساتھ ساتھ ہائی پروفائل ملزمان موجود ہیں جس کی وجہ سے مفتی قوی کو اسی جیل میں رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ جیل انتطامیہ نے انہیں باقاعدہ جیل میں رکھنے کا عمل ہی شروع نہیں کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے مفتی عبدالقوی کو پولیس کی بھاری نفری میں ڈسٹرکٹ جیل سے سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :