فاروق آباد میں نقب زنی کی واردات ،

چور دکان کے تالے کاٹ کر ایک لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے

جمعرات 2 نومبر 2017 14:42

شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) فاروق آباد مکی موڑ پر نقب زنی کی واردات ،چور دکان کے تالے کاٹ کر ایک لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے ۔بتایا گیا ہے کہ مکی موڑ پر چور دکان کے تالے کاٹ کر ایک لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچینگ کا عمل شروع کر ۔دیا چوری اور ڈکیتی کے بڑہتے ہوئے تسلسل سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔پولیس کی روائتی سستی کے سبب تا حال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے جان اور مال کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :