ہرنائی:حاجی عبدالجلیل کٹکے زئی انتقال کرگئے

بدھ 1 نومبر 2017 22:11

ہرنائی ۔یکم نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء)حاجی عبدالجلیل کٹکے زئی انتقال کرگئے ۔مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان پشین تورہ شاہ میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم عبدالحنان کٹکے زئی، انجینئر عبدالمنان ، ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی، محمد قسیم کٹکے زئی، میجر محمد آمین کٹکے زئی کے والد تھے۔ فاتحہ خوانی کلی تورہ شاہ ضلع پشین میں ان کی رہائش گاہ میں جاری ہے۔ پریس کلب ہرنائی کے محمد حنیف ترین ، غلام یزدانی ترین ، شاہ حسین نے ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی سے انکے والد کے انتقال پر رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعامغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔