شکارپور ،اینٹی کرپشن کمیٹی کا اجلاس ،سرکل افسر کی جانب سے 31 کرپشن مقدمات پر اوپن انکوائری کھولنے کی اجازت مانگی گئی

بدھ 1 نومبر 2017 21:47

․شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) شکارپور میں اینٹی کرپشن کمیٹی کا اجلاس ، اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر کی جانب سے 31 کرپشن والے مقدمات پر اوپن انکوائری کھولنے کی اجازت مانگی گئی ، ڈی سی کی جانب سے کھلی اجازت دینے کے بجائے شکایتی درخواستوں اور دیگر مقدمات کی از سرے نوسے تفتیش کرنے اور تفصیلی جائزہ لینے تک کوئی بھی مقدمہ داخل نہ کرنے کی ہدایت ، اجلاس میں افسران کی جانب سے اینٹی کرپشن عملداروں پر اخباری بیانا ت پر مقدمہ داخل کرنے کی شکایات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی شکارپور سید حسن رضا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی تھری کا اجلاس ان کی آفیس میں ہوا ،اجلاس میں مختلف محکموں پولیس ، روینیو ، ایرگیشن ، تعلیم ، فاریسٹ ، بلڈنگ ڈپارٹمینٹ ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیس اور ڈسٹرکٹ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن محکموں کے متعلق مختلف افراد کے جانب سے دی گئی شکایتی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر عبدالوہاب برڑو کی جانب سے کرپشن کے 31 مقدمات کے درخواستوں کو اوپن انکوائری کھولنے اور 8 مقدمات داخل کرنے کی درخواست کی ، اس موقعے پر کمیٹی کے چیئرمین ڈی سی شکارپور سید حسن رضا نے سرکل آفیسر کی جانب سے کی گئی درخواست کو رد کرتے ہوئے متعلقہ مقدمات کو اوپن انکوائری اور دیگر مقدمات سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ درخواستوں کا صحیح یا غلط ہونے کا تفصیلی جائزہ لینا ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ کچھ ڈپارٹمینٹ میں کالی بھیڑیں ضرورہیں ان کو ثبوتوں کے ساتھ پکڑنا ہے ، اجلاس میں کچھ افسران نے اینٹی کرپشن عملداروں کے بابت شکایت کرتے ہوئے کہاکہ اخباری بیانات پر مقدمات داخل کیے گئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ایسا عمل نہیں دھرایا جائے ، اجلاس میں اے ڈی سی ٹو دیدار بلوچ ، ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر محبوب علی بھٹو ، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر برہان الدین لودھوی ، ایریگیشن عملدار بختیارعلی شیخ ، غلام مصطفی شیخ ، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عبدالوہاب برڑو ، اینٹی کرپشن عملدارغلام نبی کھکرانی نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :