شکارپور میں بگھت کنور رام کی 78 ہیں برسی منائی گئی

شاہ لطیف یونیورسٹی شکارپور کیمپس میں ان کے نام کیساتھ آڈیٹوریم قائم ، سائیں سادھ رام نے افتتاح کیا

بدھ 1 نومبر 2017 21:47

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) شکارپور میں بگھت کنور رام کی 78 ہیں برسی منائی گئی ، شاہ لطیف یونیورسٹی شکارپور کیمپس میں ان کے نام کے ساتھ آڈیٹوریم قائم ، سائیں سادھ رام نے افتتاح کیا ، شہادت والی جگھ رک ریلوی اسٹیشن پر تقریب ، دیئے جلاکر خراج عقیدت پیش ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سادا حیات صوفی شاغر اور گائک بگھت کنور رام کی 78ہین برسی منائی گئی ، اس سلسلے میں شاہ لطیف کئمپس انتظامیہ کی جانب سے شہید بگھت کنور رام کے نام سے کئمپس میں آڈیٹوریم قائم کیا گیا جس کا افتتاح سائیں سادھ رام رہڑکی والوں نے کیا ، ا س موقعے پر کئمپس میں برسی کی تقریب بھی منعقد کی گئی ، جس میں بڑی تعدا دمیں کئمپس میں پڑھنے والے طلبہ وطالبات اور عقیدت مندوں نے شرکت کی ،ا س موقعے پر خطاب کرتے ہوئے سائین ساد ھ رام نے کہاکہ بگھت کنور رام کو جسمانی طور پر تو شہید کیاگیا مگر اس کی سوچ کو کبھی نہیں مارا جاسکتا اس کی سوچ آج بھی لوگوں کے دلوں میں یاد ہے ،انہو ںنے کہاکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی اور بگھت کنور رام نے انسانیت کا سبق دیا اور یہ ان کی علامات ہیں انہوں نے نہ صرف مذہبی نفرتوں سے دور رہنے کا سبق دیا مگر انسانیت کے محبت کرنا سکھلایا ، انہو ںنے کہاکہ آج جو سندھ میں انسانیت سے نفرت کی جارہی ہے اس کا اصل سبب چھوٹے بڑے ، اعلی اور کمتر والا عنصر ذہنوں میں سمانے کی وجہ ہے ، انہوں نے کہاکہ پہلے ہم سب جو سرکاری اسکولو میں ایک ہی بینچ پر ساتھ بیٹھ کر پڑھ ہیں ان میں کوئی نفرت نہیں ہے اور اس وقت کی تعلیم نے انسانیت کے ساتھ محبت کرنا سکھایا جاتا تھا مگر آج بڑے بڑے اور مہنگے اسکولو ں میں بچے پڑھ رہے ہیں ان میں اعلی اور کمتر والا عنصر بہت شامل ہوگیا ہے جو کہ اس معاشرے کی تباہی کا سبب بنے گا ، انہو ںنے مزید کہاکہ تاریخ میں شکارپور کی پہنچان بہتر ین رہی ہے جو کہ آج بھی برقرار ہے بہترین افراد کی کمی نہیں ہے ، اس موقعے پر شاہ لطیف یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہاکہ بگھت کنور رام ایک ایسا اسکول آف تھاٹ تھا جس میں انسانیت کے بھلائی سمائی ہوئی تھی اور انسانوں کے ساتھ محبت کا درس مل رہا ہے انہو ں کبھی کسی انسان کو تکلیف نہیں دی ، انہو ںنے کہاکہ شکارپور کئمپس میں ان کے نام کے ساتھ قائم آڈیٹوریم ان کی ایک چھوٹی سے خراج عقیدت ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ شکارپور کئمپس کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی کوششیں جاری ہیں جلد ہی شکارپور کے عوام کو خوشخبری سنائی جائے گی ، دوسری جانب بگھت کنور رام کی برسی کے سلسلے میں رواداری تحریک کی جانب سے بگھت کنور رام کے شہادت والی جگھہ رک ریلوی اسٹیشن پر تقریب منعقد کی گئی جہاں پر دیے جلاکر اور بگھت کنور رام کی شاعری اور صوفیانہ کلام گاکر خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔