سندھ کو پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پیپلز پارٹی کی موجودہ دس سالہ حکومت نے جیتنی لوٹ مار کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،پیر اسماعیل شاہ راشدی

بدھ 1 نومبر 2017 21:02

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2017ء) فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماء پیر سید محمد اسماعیل شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کو پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پیپلز پارٹی کی موجودہ دس سالہ حکومت نے جیتنی لوٹ مار کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اب احتساب کا دور شروع ہوچکا ہے بہت جلد سندھ کو لوٹنے والے حکمران اور بیوروکریٹ جیلوں کے اندر ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ درازہ شریف میں فنکشنل مسلم لیگ کے بارہ شہید ہونے والے کارکنوں کی دوسری برسی کے موقع پر ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد اسماعیل شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ اب بہت جلد تاریکی راتیں ختم ہونے والی ہیں ظالم اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں پیپلز پارٹی سندھ کو اپنی موجودہ دس سالہ حکمرانی میں اتنا لوٹا ہے کہ جس کی 70سالہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی سندھ کو لوٹنے والے حکمران اور بیورکریٹ اب جیلوں میں ہوں گے پیپلز پارٹی والوں کا یوم حساب و احتساب شروع ہوچکا ہے اب انکی کرپشن کو کوئی نہیں بچا سکتا 2018کے الیکشن کے بعد سندھ میں حکمرانی عوام کی ہوگی اور سندھ کی عوام ووٹ کی طاقت سے سندھ سے ہمیشہ کے لئے چوروں لٹیروں اور شوگر مافیا کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردے گی اس موقع پر فنکشنل لیگ کے سندھ کے جنرل سیکٹریٹری سردار رحیم ۔

(جاری ہے)

کاشف نظامانی ۔وریام فقیر خاصیخلی ۔نسرت سحر عباسی۔وقار جٹ ۔رفیق بھن اور دیگر معززین بھی موجود تھے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد اسماعیل راشدی کا کہنا تھا پیر پارٹی کی قیادت نشے میں اندھی ہوچکی ہے پنجاب کے پی کے اور بلوچستان میں پارٹی کو تباہ کرنے کے بعد سندھ میں اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیںبلدیاتی الیکشن جیتنے کے نشے میں درازہ شریف میں ہمارے بارہ بے گناہ کارکن شہید کردیے ہمیں آج تک انصاف نہیں ملا مگر دوسری جانب سانگھڑ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے جیالوں کے قتل کے الزام میں فنکشنل لیگ ضلع سانگھڑ کی پوری قیادت اور معززین پر گزشتہ دو سالوں سے جھوٹے مقدمے درج کر رکھے ہیں ان کا صرف ایک ہی نعرہ ہے لوٹو اور پھوٹو پی پی قیادت نے اربوں روپے قومی دولت سے لوٹ کر بیرون ممالک میں شفٹ کردیئے ہیں ان یہ چاہیتے ہیں باقی جیتنا قومی دولت کو لوٹ سکتے ہیں لوٹ لو ہمارے بزرگوں نے تحریک پاکستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا سب سے زیادہ تحریک پاکستان میں جانوں کا نذرانہ ہم نے پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فنکشنل لیگ کے کارکنوں ائیر پورٹس پر مورچے سنھبال لیں کسی بھی ڈاکو کو ملک سے فرار نہ ہونے دیں اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جبکہ دوسری جانب اسی واقعہ میں شہید ہونے والے غلام مرتضی ماری کی دوسری برسی ان کے آبائی قصبہ کھڈرو میں منائی گئی جس میں بڑی تعداد میں فنکشنل مسلم لیگ کے کارکنوں نے شرکت کی اور محروم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔