عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیرِ اہتمام شور کو کم کرنے کے حوالے سے مختلف تقریبات

بدھ 1 نومبر 2017 20:46

مردان۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے گارڈن کیمپس میں فیکلٹی آف فزیکل اینڈنیومیریکل سائنسز کے زیرِ اہتمام شور کو کم کرنے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔اس سلسلے میں فیکلٹی آف فزیکل اینڈنیومیریکل سائنسزکی عمارت میں طلباء و طالبات نے موضوع کے متعلق پوسٹرز، بینرز اور پمفلٹس لگائے تھے۔

جس میں محمد حارث نے پہلی ، محمد اسماعیل ، رضوانہ رفیع نے دوسری اور شوال احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب کی قیادت میں واک کیا گیا۔اس موقع پر چئیرمین میھتس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سید اسلام، چئیرمین سٹیٹسٹکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سجاداور مختلف شعبہء جات کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، اور طلباء و طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ واک کے کوآرڈینیٹر علی خان تھے۔واک کے آخر میں ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈنیومیریکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب نے واک کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ شور ایک جرم ہے اور ہم نے اس پر قابو پانا ہے۔اور اس یونیورسٹی کو رول ماڈل بنانا ہے۔آخر میں طلباء و طالبات سے عہدلیا گیا کہ یونیورسٹی میںخاموشی اختیار کی جائے اور ہر قسم کے شورکے خاتمہ میںفیکلٹی آف فزیکل اینڈنیومیریکل سائنسزاپنا کردار ادا کرے گی ۔واک کے اہتمام پر طلباء و طالبات نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :