کے پی ٹی کا پاکستان کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ہے اور کے پی ٹی کی بدولت کراچی کی اہمیت دنیا میں مثالی شہر کی ہے،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ میر حاصل خان بزنجو

بدھ 1 نومبر 2017 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ کے پی ٹی کا پاکستان کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ہے اور کے پی ٹی کی بدولت کراچی کی اہمیت دنیا میں مثالی شہر کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کی جانب سیکے پی ٹی کی زمین پر آباد کچی آؓادیوں کے مکینوںکو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے ارسال کردہ درخواست پر ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے گفتگوکرے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میںکے پی ٹی کی 414.09 ایکٹر اراضی پر 8آبادیاں قائم ہیں جس پر 25380خاندان آباد ہیں ان آبادیوں میں سے جن آبادیوں کو سندھ کچی آبادی اتھارٹی نوٹیفائی کرچکی ہے اور جن کے فزیکل سروے بھی مکمل ہیں ان کو مالکانہ حققوق دینے کیلئے KPTکا NOCدینے کے حوالے سے فوری طورپر کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کی درخواست پر KPTکے افسران کی 3رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں جنرل مینجر ایڈمنسٹریشن ، جنرل مینجرسول ورکس اینڈ انجینئر نگ ،جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شامل ہیں یہ کمیٹی 3ماہ میں مذکورہ آبادیوں جن میں ڈاکس کالونی ، مجید کالونی ، سکندرآباد ،مچھر کالونی شامل ہیں کہ سروے کے بعد KPTکی زمین پر قائم ناجائیز قابضین کی جانب سے قائم کی گئی کچی آبادیوں کے خدوخال کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی جس پر جائیزہ لے کر NOCجاری کیاجائے گامحکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کی اراضی پر قائم یہ8کچی آبادیاں سندھ کچی آبادی اتھارٹی سے نوٹیفائی ہوچکی ہیں اور جن کے فزیکل سروے بھی مکمل ہیںمیر حاصل خان نزنجو نے کہا کہ وطن عزیز میں جمہوری عمل کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی تمام سازشیں جمہوریت پسند عوام نا کام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ہر 10سال بعد ملک میں آمریت قابض ہوجاتی ہے مگر اب پاکستانی قوم با شعور ہوچکی ہے اور وہ آمریت کا راستہ روکنا جانتی ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت کا استحکام ہیںریاست کی ترقی میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور سرکاری اداروں کو غریب عوام کی شکایات پر جواب دہ ہونا چاہے انہوں نے کہا کہ حکومت بھارتی دہشتگردی اور اس کے نا پاک عزائم کو بے نقاب کررہی ہے بھارت بلوچستان ، گللگت بلستان اورKPKمیں دہشتگردی اور تخریب کاری کی کاروائیوں میں مصرف ہے جس کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی اشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ جمہوری قوتوں کا اتحاد قائم کیا جائے کیونکہ بعض قوتیں سادہ لوح عوام کو جمہوریت کے خلاف گمراہ کررہی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے !۔