ْکراچی، عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی ملک شاہد حامد قتل کیس کا ضمنی چالان منظورکرلیا

بدھ 1 نومبر 2017 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی ملک شاہد حامد قتل کیس کا ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں سابق ایم ڈی کے ای ایس ای شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان منہاج قاضی اور ملزم محبوب عرف غفران عرف اطہر عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ ضمنی چالان میں ایم کیو ایم بانی الطاف حسین اور ندیم نصرت کو مفرور قرار دیا ہے۔ ضمنی چالان کے مطابق ملزم محبوب عرف غفران عرف اطہر نے اقبال جرم کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم بانی کی جانب سے شاہد حامد کو قتل کرنے کیاحکامات دیئے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم لندن کے ندیم نصرت کی جانب سے یہ احکامات صولت مرزا کو دئیے گئے۔

5 جولائی 1997 کو میں صولت مرزا، مہناج قاضی اور راشد گاڑی میں شاہد حامد کے گھر پہنچے۔ شاہد حامد کے گھر سے نکلتے ہی صولت مرزا و دیگر نے فائرنگ کی۔ ضمنی چالان کے مطابق فائرنگ سے شاہد حامدان کا گن مین خان اکبر اور ڈرائیور اشرف بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ بانی ایم کیو ایم، ندیم نصرت، سہیل ذیدی اور دیگر کے دائمی(تاحیات) وارنٹ بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔ قتل کے مقدمے میں صولت مرزا کو پھانسی ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :