شیخوپورہ،کاراورموٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

شیخوپورہ لاہور روڈ پر گاڑی کی رکشہ کو ٹکر سے ڈرائیور دم توڑ گیا ،خاتون سمیت چار افراد زخمی

بدھ 1 نومبر 2017 17:51

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر ریحان پورہ کے قریب کاراورموٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے زخمی ہونے والے دونوں افراد کوتشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ۔ایک اور واقعہ میں شیخوپورہ لاہور روڈ پر گاڑی نمبر ایل ای وی 2940کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور وارث علی دم توڑ گیا جبکہ شوکت علی، نسیم بی بی اور دو نامعلوم افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔