چاہتے ہیں کہ قائداعظم یونیورسٹی میں جلد تدریسی عمل مکمل طور پر بحال ہوجائے،وائس چانسلر سے ملاقات کا مقصد یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرانا ہے،بلوچستان میں تعلیم کا بہت بڑا مسئلہ ہے،پلان ہے کہ طلبا ء سے بھی ملاقات کرکے مسئلے کا حل نکال لیا جائے،وفاق وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 نومبر 2017 17:06

چاہتے ہیں کہ قائداعظم یونیورسٹی میں جلد تدریسی عمل مکمل طور پر بحال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) وفاق وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ قائداعظم یونیورسٹی میں جلد تدریسی عمل مکمل طور پر بحال ہوجائے،وائس چانسلر سے ملاقات کا مقصد یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرانا ہے،بلوچستان میں تعلیم کا بہت بڑا مسئلہ ہے،پلان ہے کہ طلبا ء سے بھی ملاقات کرکے مسئلے کا حل نکال لیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کوعبدالقادر بلوچ نے قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کا مقصد یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی یقین دہانی کرانی ہے،ہم نے اپنی گزارشات وائس چانسلر اور اسٹاف کے سامنے رکھی ہیں ، پلان ہے کہ طلباء سے بھی ملاقات کرکے حل نکالیں،بلوچستان میں تعلیم کا بہت بڑا مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں بلوچ طلباء معیاری تعلیم حاصل کریں۔کوشش ہے کہ جلد کوئی نتیجہ نکل آئے۔چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی میں جلد تدریسی عمل مکمل طورپر بحال ہوجائے۔