اسرائیل میں کثیرالملکی فوجی مشقیں ’’بلیو فلیگ17 ‘‘ کل شروع ہونگی، بھارت پہلی مرتبہ اسرائیل میں فوجی مشقوں میں شریک ہوگا

بدھ 1 نومبر 2017 12:38

تل ابیب ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) اسرائیل میں کثیرالملکی فوجی مشقیں ’’بلیو فلیگ17 ‘‘ کل جمعرات کو شروع ہونگی، مشقوں میں بھارت، امریکہ، فرانس، جرمنی،اٹلی، یونان اور پالینڈ کی مسلح افواج کے دستے شرکت کریں گے۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فوج پہلی مرتبہ اسرائیل میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شریک ہوگی۔

بھارت کا فوجی دستہ مشقوں میں شرکت کیلئے سی۔

(جاری ہے)

130 جے سپر ہیرکولس طیارے کے ذریعے اسرائیل روانہ ہوگیا جس میں بھارت کے فوجی کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ یہ کثیرالملکی فوجی مشقیں 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔ اسرائیل میں ’’بلیو فلیگ17 ‘‘ مشقوں میں بھارتی فضائیہ بھی حصہ لے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے اس سال جولائی میں اسرائیل کے دورے کے بعد یہ فوجی مشقیں انتہائی اہم ہیں جس میں بھارت بھی شرکت کررہا ہے۔ بھارت اسرائیل سے بڑے پیمانے پر اسلحہ خریدنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔