برطانوی بحریہ کا نیا طیارہ بردار جہازایچ ایم ایس ایلزبتھ ایک ماہ کے سفر پر روانہ

بدھ 1 نومبر 2017 12:38

لندن ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) برطانوی شاہی بحریہ کا نیا طیارہ بردار جہاز ایچ ایم ایس ایلزبتھ پورٹس مائوتھ سے روانہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی شاہی بحریہ کا نیا طیارہ بردار جہاز ایچ ایم ایس ایلزبتھ پورٹس مائوتھ سے روانہ ہوگیا ہے جو ایک ماہ تک سمندر میں سفر جاری رکھے گا جس سے اس کی کارکردگی کا اندازہ ہوجائے گا۔ 3 ارب پونڈ کی لاگت سے تیار کیا جانے والے طیاریکا وزن 65 ہزار ٹن ہے اور جبکہ لمبائی 919 فٹ ہے۔سفر پر پہلی روانگی کی الوداعی تقریب کے موقع پر سیکڑوں افراد مقامی گودی پر قومی پرچم لہراتے ہوئے اسے روانہ کیا۔ واضح مذکورہ جہاز سے بیک وقت 40 طیارے آمد ورفت کرسکتے ہیں۔