سعودی عرب نے 6اقتصادی اصلاحات کر کے دوسرا عالمی مرکز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

بدھ 1 نومبر 2017 12:38

ریاض ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) عالمی بینک نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہے۔ العریبیہ کے مطابق عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب بہترین اصلاحات لانے والے ممالک میں انتہائی اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔ مملکت نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 6 اقتصادی اصلاحات نافذ کر کے اس حوالے سے اہم مرکز کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے غیر منقولہ جائیدادوں کے انتظامات کو موثر کر دیا جس کے بعد اس کیرجسٹری میں ڈیڑھ دن سے زیادہ وقت نہیں لگتا۔ 2018ء کے دوران تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کی علامتیں سامنے آ چکی ہیں۔ 10شعبوں میں سے 6شعبوں میں بہتری صاف نظر آ رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو تحفظ ، معاہدوں پر عملدرآمد، تجارتی سرگرمیوں کا آغاز، سمندر پار تجارت ، ملکیت کا اندراج اور دیوالیہ پن کے معاملات کو نمٹانا اس کی واضح علامات ہیں جن سے سعودی معیشت مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :