سعودی عرب، مجرم قرار دیئے بغیر سزا نہیں دی جاسکتی

بدھ 1 نومبر 2017 12:37

ریاض ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ملزم کو شرعی تقاضوں کے مطابق مقدمہ چلائے بغیر سزا نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ قانون جرم وسزا کی دفعہ3 میں یہ بات واضح ہے کہ جب تک کسی شخص کو عدالت سے مجرم نہ قرار دیدیا جائے اس وقت تک اسے کوئی سزا نہیں دی جاسکتی۔ مقدمہ شرعی تقاضوں کے مطابق چلایا جانا ضروری ہے۔ مقدمہ کسی ایسے کام کے ارتکاب پر ہی چلایا جاسکتا ہے جو شرعی نظام یا سعودی قانون کے تحت ممنوع ہو۔

متعلقہ عنوان :